س ن مخمور
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
میرے رب ساری تعریف تیرے ہی لئے ہے
زمین اور آسمان میں جو کچھ ہے سب تیری
دسترس میں ہے، ہر چھپا ہوا تو ہی جانتا ہے
اور بس وہ جن کو تو علم عطا فرماتا ہے
میرے رب میں کچھ نہیں ، قرطاس کے دل پہ
اترا اک نکتہ تک نہیں، محتاج ہوں تیرا
میری ہر ضرورت مجھ سے بہتر تو جانتا ہے
میری ہر چاہت کا مجھ سے بہتر جاننے والا تو ہے
تو چاہے تو میری ہر آرزو پوری فرما دے
اور چاہے تو مجھے ہر لگن اور تمنا میں تھکا دے
سب تجھ پر ہے، میں تو تیرے حبیب ﷺ کے
پاک نام پر تجھ سے اپنے لئے، اپنے گھر والوں کے لئے
اپنے احباب، اپنے چاہنے والوں کے لئے
اپنے وطن، اپنے ایمان کے لئے خیرو فلاح ہی کا سوال
کرتا ہوں اور دین و دنیا میں عافیت کی بھیک مانگتا ہوں
اور بیشک تو ہی سننے والا اور پورا کرنے والا ہے